Uncategorized

علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم چوبارہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین تحصیل چوبارہ کے سیکرٹری جنرل سید سیماب حیدر شاہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مزمل عباس اور تحصیل لیہ کے رہنماء مصور عباس نے کہا ہے کہ علامہ شیخ نواز عرفانی کا قتل حکومت کی دہشتگردوں کے سامنے شکست کا عکاس ہے، نواز حکومت سعودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں آزادی سے اپنی مزموم سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم مزید نعشیں نہیں اٹھا سکتے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، جنوبی پنجاب کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس خطہ میں کالعدم فرقہ پرست جماعت اپنی شرانگیز سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور اس کو حکومت پنجاب کی مکمل حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے، جس کی ایک مثال حالیہ محرم الحرام میں خانیوال میں عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں وال چاکنگ لمحہ فکریہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ داعش کے حمایتیوں کو منظر عام پر لاکر سخت سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button