پاکستانی شیعہ خبریں

شکارپور : شہید نمازیوں سے یکجہتی کے لئے کراچی بھر میں دھرنے جاری،کل ملک بھر میں ہرتال ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکار پور میں امامبارگاہ کربلا معلی میں دھماکہ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں بعد نماز مغربین احتجاج کا اعلان ملت جعفریہ کی مختلف ملی تنظمیوں کی جانب سے کیا گیا ہے، ہمارے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق آئی ایس او کراچی ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ شکار پور سانحہ کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں، اعلامیہ کے مطابق ملیر کے علاقے میں جعفرطیار سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گی جو ملیر پندرہ نیشنل ہائی پر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی اسی طرح انچولی سے نکالی گئی ریلی جو شاہرائے پاکستان پر دھرنے میں تبدیل ہوگئی ہے،جبکہ رضویہ ،فائیواسٹار چورنگی،اسٹار گیٹ ،کالونی گیٹ،سمیت مرکزی دھنرنا مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نمائش چورنگی پر جاری ہے، دوسری جانب کل ملک بھر میں ہرٹال کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھرپور حمایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button