پاکستانی شیعہ خبریں
ٹانک میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، چار اہلکار شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹانک میں وانا روڈ پر شیخ اتار کے قریب دہشت گردوں نے ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے دو ایف سی اہلکار اور دو ایف ڈبلیو او کے ملازم شہید ہوگئے، ایف ڈبلیو او کی گاری گشت کے بعد واپس آرہی تھی۔