پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت کا زائرین کے لیے مستقل بس سروس شروع نہ کرنا قابل افسوس ہے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)بلوچستان شیعہ کانفرنس نے زائرین کے لیے حکومت کی جانب سے وعدے کے مطابق مستقل بس سروس شروع نہ کرنے پر افسوس کا اظھار کیا ہے اور فوری طور پر زائرین کی مشکلات کے حل کا مطالبہ کیاہے۔

میڈیا بیان میں شیعہ کانفرنس کا کہنا تھا کہ حکومت یقین دہانیوں کے باوجود اب تک زائرین کے لیے مستقل طور پر درست سیکورٹی کا بندوبست نہیں کرسکی ہے اور سینکڑوں زائرین اپنی مدد آپ کے تحت پر سفر کرنے پر مجبور ہیں حالانکہ حکومت کو معلوم ہے کہ یہ راستہ کتنا خطرناک ہے۔

شیعہ کانفرنس نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button