پاکستانی شیعہ خبریں

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی ہر سازش ناکام بنا دی جائیگی، ملی یکجہتی کونسل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام عظمت اور حرمت والا مہینہ ہے۔ عوام اسکے تقدس کا خیال رکھیں۔ علماء اور ذاکرین ایسی تقریر نہ کریں‌، جس سے کسی کی دل آزاری ہو اور اسکے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوٗں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ ضرب عضب آپریشن اور قومی ایکشن پلان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ممتاز قادری کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کا واضح موقف ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اگر قانونی طریقہ کار کی پابندی کی جائے تو ممتاز قادری جیسے واقعات رونما نہ ہوں۔ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر سخت پابندی عائد ہونی چاہیئے۔ حکومت اور انتظامیہ میں دہشتگردوں کی مددگار کالی بھیڑیں جو بھی موجود ہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، بلکہ چند دہشتگرد ہمیں‌ آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا چاہیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button