پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخواہ کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، متعدد دہشت گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبر پختونخوا ہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلا عات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے 5 کلو بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی حساس اداروں کے اطلاع پر کی گئی، گرفتارتکفیری دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے مزید برآں رحیم یار خان میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 23 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔ ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور متعدد گولیاں برآمد کرلیں۔ ادھر بکاخیل میں وفاقی وزیر اکرم درانی پر ہونے والے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونے والے بم حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تفیتش شرو ع کی اس دوران علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ان  12 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر لاہور میں حساس اداروں نے لاہور ائر پورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حساس اداروں نے گذشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے نقشے اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس مردان ریجن نے ضلع چار سدہ میں نجی سکول پر بم سے حملہ کرنے میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ضلع قصور کے متعدد علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ طورپر انفارمیشن بیس ٹارگٹڈ آپریشن کئے جس کے دوران 200 سے زائد مشکوک افراد سے بائیومیٹرک سکیننگ کی گئی۔ پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیکرمختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے جبکہ دو افراد سے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button