پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم بنوں کے نوروز علی کو آل کونسلر اتحاد کا ڈپٹی چیف آرگنائزر منتخب کر لیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل اور نو منتخب جنرل کونسلر نوروز علی کو آل کونسلر اتحاد کا ڈپٹی چیف آرگنائزر منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کی چھ یونین کونسلوں کے سینکڑوں کونسلر ز نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے آل پاکستان کونسلر کا فورم تشکیل دے دیا، جس کے صدر حاجی جہانگیر خان ، جنرل سیکرٹری محمد عثمان علی جبکہ غلام فرید نیازی کو چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پرہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آرگنائزر آل کونسلر اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کونسلرز کو ان کے جائز حقوق فوری دیئے جائیں۔ مراعات ، اختیارات ، فنڈز اور تنخواہیں کونسلر ز کا حق ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button