Uncategorized

مذہبی جنونیت انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جائے، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ مذہبی جنونیت انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جائے کیونکہ تعلیمات اسلامی کے منافی ہے۔ قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے اور اس میں ظلم، جبر، بربریت اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، دین اسلام احترام انسانیت کی بات کرتا ہے، لہٰذا ہمیں دین کے مشترکات پر متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کے ناسور نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے عناصر کے چہرے بے نقاب ہوں جو متنازعہ فتوے جاری کرکے عسکریت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا شیخ احمد نجفی، مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا خادم حسین شاہ، مولانا راحب علی کریمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button