Uncategorized

ملک کی تمام دینی و مذہبی جماعتوں نے علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال اور مطالبات کی حمایت کر دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ نظام مصطفٰی قومی کانفرنس میں شامل تمام دینی و سیاسی جماعتیں، تنظیمات مدارس، ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام و تمام اہل ایمان نے علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نظام مصطفٰی قومی کانفرنس ملک کے مختلف مقامات پر ٹارگٹ کلنگ، تشدد اور دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور اس سلسلہ میں قومی دینی جماعتوں کے ملک گیر اتحاد کی رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔ مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات کا سدباب کیا جائے اور عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے حالات کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button