پاکستانی شیعہ خبریں

دیربالا، جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستابی شیعہ خبر رساں ادارہ ) دیر بالا کے علاقے باتن میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صبح کے وقت سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر باتن میں علاقہ کا گھیراﺅ کیا، ذرائع کے مطابق جب فورسز پہنچی تو دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد حضرت بلال سکنہ کالا کلے کبل سوات اور نیاز محمد سکنہ باتن کارو درہ ہلاک ہو گئے جو چھ سالوں سے روپوش تھے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک 11 سالہ بچی سمیرا بھی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بچی دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی جس کی تصدیق مقامی پولیس نے کردی ہے جبکہ زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button