Uncategorized

نجی چینل کی طرف سے من گھڑت اور بے بنیاد نیوز چلانے کی مذمت کرتے ہیں:آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نجی چینل کی طرف سے غیر مصدقہ نیوز چلانے کی مذمت کرتے ہیں، آئی ایس او پاکستان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان اکبر حسین نے سماء ٹی وی چینل کی طرف سے جاری کردہ آئی ایس او کے خلاف خبر کو بے بنیاد اورمن گھڑت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سماء نیوز نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس سے ملت تشیع پاکستان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی چینل خبر کی فوری طور پر تردید کرے اور معافی مانگے بصورت دیگر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا آئی ایس او پاکستان ملت جعفریہ کی واحد نمائندہ اور ملک گیر طلبا تنظیم ہے جو کہ گزشتہچاردہائیوں سے مملکت خداداد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے سر گرم عمل ہے آئی ایس او ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے سرگرم رہی ہے، یاد رہے کہ متحدہ طلبہ محاذ کی صدارت بھی آئی ایس او کے پاس ہے جس میں تمام طلبا تنظیمیں شامل ہیں

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button