Uncategorized

علامہ اقبال کا پیغام حرکت، انقلاب، آزادی اور حریت کے درس سے بھرپور ہے، یاور عباس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہفتہ فکر اقبال منائے گی، اس سلسلہ میں ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز میں فکر اقبال سیمینار منعقد ہوں گے، جن میں مقررین علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ یوم اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر امامیہ اسکائوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے لاہو رمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاور عباس کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے کہا امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے پیغام کی فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا خودی کا فلسفہ انسان کی شناخت سے جڑا ہوا ہے، ایک انسان جب اپنی معرفت کو پالیتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اقبال کے شاہین ہیں اور ہمیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی میدان میں بھی بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اپنی پرواز جاری رکھنی ہوگی، تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں محض یوم اقبال اور یوم قائد کی بجائے انکے نظریات اور افکار سے صحیح معنوں میں استفادہ حاصل کر سکیں، کیونکہ علامہ اقبال کا پیغام حرکت و انقلاب کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button