Uncategorized

کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ ٹی ٹی پی نے سابق پولیس اہلکار کو کراچی کا امیر مقرر کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے کراچی پولیس کے سابق اہلکار کوٹی ٹی پی کراچی کا نیا امیر مقرر کر دیا ہے۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں داؤد محسود کو کراچی کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کراچی کا مقرر کئے گئے نئے امیر حاجی داؤد محسود کرکا تعلق اچی پولیس سے تھا اور وہ ضلع ملیر میں واقع قائد آباد تھانے میں بطور ہیڈ کانٹیبل تعینات تھا۔ داؤد محسود ٹی ٹی پی کے امیر حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا اور اس نے اس سے قبل بھی کراچی میں ٹی ٹی پی کیلئے بہت سے کام کیے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ٹی ٹی پی کے امیر ملا فضل اللہ کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی رہبری شوریٰ (مرکزی شوریٰ) نے حاجی داؤد محسود کو ٹی ٹی پی حلقہ کراچی کا امیر مقرر کیا ہے اور ٹی ٹی پی کے تمام گروپس داؤد محسود کے فیصلوں کی پاسداری کریں۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ٹی ٹی پی کا ضلع ویسٹ میں مضبوط نیٹ ورک تھا، لیکن کراچی آپریشن کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پے در پے کارروائیوں کے بعد ضلع ویسٹ میں ان کا نیٹ ورک تقریباً ختم ہوگیا ہے، تاہم ضلع ایسٹ میں کچھ علاقے ہیں جہاں انکا نیٹ ورک کسی بھی طرح سے موجود ہے اور وہی علاقے داؤد محسود کا ہدف ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ داؤد محسود کو امیر مقرر کرنے کی ویڈیو جاری کرنے کا اہم مقصد کراچی سے فنڈ ریزنگ کرنا ہے، محسود قبیلے کے لوگوں کو، چاہے وہ دہشت گردی میں ملوث ہوں یا نہ ہوں یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ٹھیلوں، پتھاریداروں اور تھلوں کے پیسے چندے کے نام پر انھیں دیئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی داؤد محسود ٹی ٹی پی کیلئے کراچی سے فنڈنگ کرتا رہا ہے، داؤد محسود قائد آباد کے علاقے کا ہی رہائشی ہے اور پولیس کا سابقہ اہلکار ہونے کی وجہ سے اسے علاقے کے بارے میں کسی بھی دوسرے ٹی ٹی پی کمانڈر سے زیادہ معلومات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button