Uncategorized

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کلعدم لشکر گجھنگوی کے 4 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم، 4 فرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سی ٹی ڈی کی جانب سے شیخوپورہ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی گئی جس میں 4 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، جدید ڈیوائسز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور ان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر روانہ کر دی گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button