Uncategorized

خیرپور، اسرائیل مخالف ریلی کی تیاری پر پولیس کی دھمکیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیرپور پولیس امریکہ اور اسرائیل کی نمک خواری میں مشغول ہے، عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی وال چاکنگ بالخصوص امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے مٹادیے گئے، پولیس کی مجلس وحدت مسلمین کے مقامی ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکیاں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیر پور میرس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کی جانے والی جمعتہ الوداع یوم القدس بفرمان امام خمینی ؒ کی وال چاکنگ مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے مٹائی جارہی ہے جبکہ ساتھ ہی پولیس ایم ڈبلیوایم کے تحصیل رہنما فقیر اعظم ہیسبانی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کےاندراج کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت حسین لانگا کے مطابق پورے پاکستان میں یوم القدس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، شہر شہر قریہ قریہ وال چاکنگ، بینرزاور پوسٹرز آویزاں کیئے جارہے ہیں ،پورے پاکستان میں خیر پور کے علاوہ کس شہر سے اس طرح کی کوئی شکایت تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ خیر پورمیں یوم القدس کی ریلی پہلے سے زیادہ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ نکالی جائے گی کسی بھی قسم کی شرانگیزی کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button