Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بغدادی تھانے آمد، میڈیا سے اہم گفتگو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بغدادی تھانے میں علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بغدادی تھانے میں علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں آئین اور قانون کے تحت کاروائی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں قانون پر عمل نہیں ہورہا، شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے، مہینوں اور سالوں سے شیعہ افراد لاپتہ ہیں اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شیعہ عزاداری کرتے ہیں دہشتگردی نہیں، اس ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں، ریاست پر حملے کرنے والوں کو کسی نے نہیں پکڑا، دہشتگرد احسان اللہ احسان کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا مگر ہمارے افراد کو لاپتہ کردیا جاتا ہے، لاپتہ افراد کے اہلخانہ روز جیتے اور مرتے ہیں اور ریاست کے ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں، اداروں میں موجود کالی بھیڑیں نہیں چاہتیں کہ ملک خوشحال ہو، ہم نے ہر قانونی دروازہ کھٹکھٹایا، لوگوں سے مذاکرات بھی ہوئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور نہ ہی ہماری بات سنی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ ہم تھک جائیں گے تو یہ اس کی بھول ہے، ہم نے 1400 سال سے یزید کا تعاقب نہیں چھوڑا، گرفتاریوں کا مسئلہ کراچی سے نکل کر ملک بھر میں پھیل جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button