ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو اوپن کیا جائے، شرکاء آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک تحفظ ناموس رسالت (ص) ملتان کے زیراہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت سیمینار منعقد کیا گیا، جس کی صدارت جمعیت علماء پاکستان ملتان کے ضلعی صدر مولانا شفیق اللہ البدری نے کی، جبکہ مہمان خصوصی جے یو پی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی، جماعت اہلسنت پنجاب کے صدر علامہ محمد فاروق خان سعیدی، تحریک تحفظ ناموس رسالت ملتان کے کوآرڈینیٹر محمد ایوب مغل، جمیعت اہلحدیث کے رہنما علامہ سید خالد محمود ندیم، علامہ عبد الرحیم گجر، متحدہ مسلم موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اکمل مدنی، پاکستان علماء کونسل کے سرپرست اعلی علامہ عبدالحق مجاہد، جے یو آئی (ف ) کے ضلعی صدر حافظ محمد عمر شیخ، جے یو پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ احسان الحق نورانی، مرکزی رہنما مفتی تصدق حسین، قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمود ملک، جماعت الدعوة کے رہنما مفتی زبیر، پیپلزپارٹی کے رہنما بابو نفیس احمد انصاری، علماء اوقاف کے رہنما قاضی بشیر گولڑوی، تحفظ ناموس رسالت وکلاء فورم کے رہنما ذوالفقار علی سدھو، عظیم الحق پیرزادہ، ظفر اقبال پنیاں، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، شیعہ علماء کونسل کے رہنما بشارت قریشی، اخبار فروش یونین رہنما شیخ صلاح الدین، معروف قانون دان وسیم ممتاز، جے یو پی کے رہنما مولانا عاشق علی قادری، مولانا عرفان قادری، قاری اللہ داد سعیدی، عبد الوہاب نورانی، مولانا کوکب نورانی، صاجزادہ آصف اقبال قادری، میاں غلام جیلانی آفتاب، مولانا عبدالوحید سعیدی، مولانا عثمان پسروری، قاری عبدالغفار نقشبندی، معاویہ انصاری، رائو افتخار احمد، خلیل خان نورزئی، شہزاد یوسف انصاری، ملک الطاف حسین لنگاہ، انجینئر ملک منیر سمیت دیگر سیاسی، دینی، تجارتی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں کہ حکمرانوں نے سینیٹ میں 295 سی کے بل میں ترمیم کی کوشش کی تو علماء، مشائخ اور عوام متحد ہو کر احتجاجی تحریک چلائیں گے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، گستاخ رسول جنید حفیظ کا کیس گذشتہ چار سالوں سے تاخیر کا شکار ہے، سپریم کورٹ فوری طور پر جنید حفیظ سمیت دیگر گستاخان کو جلد از جلد پھانسی کے پھندے پر لٹکائے، اسی طرح زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے لئے زینب کیس کی طرح روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کے لئے سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، حکومت فوری طور پر سمسٹر سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرے، کیونکہ سمسٹر سسٹم کی وجہ سے معصوم بچیوں کے ساتھ بداخلاقی جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اسی لئے حکومت اس سلسلے میں فوری عمل کرے، ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو اوپن کیا جائے، اس موقع پر حافظ نصیر احمد نورانی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، محمدایوب مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی حکمرانوں نے بیرونی آقائوں کے اشاروں پر 295 سی میں ترمیم کرنے کی کوششیں کیں، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے، اگر اب بھی حکمرانوں نے ایسی کوئی سازش کی تو ملتان سمیت ملک بھر کے علمائے کرام، مشائخ، تاجر، عوام، وکلاء سمیت تمام مکاتب فکر و شعبہ سے منسلک افراد حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، اسی لئے حکمران ایسی کوئی مذموم حرکت کرنے سے باز رہیں، انہوں نے کہا کہ عوام عام انتخابات میں نظام مصطفی کے حامیوں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں، تاکہ جلد از جلد نظام مصطفی کا قیام عمل میں لایا جائے۔