Uncategorized
کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے خلاف نا اہلی کی درخواست جمع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنما اورنگزیب فاروقی کی الیکشن میں نا اہلی کیلیے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔
اورنگزیب فاروقی این اے 237 سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کرواچکا ہے جو بدقسمتی سے منظور بھی ہوچکے ہیں۔ جس کے خلاف سول سوسائٹی کے راشد رضوی نے سندھ ہائی کورٹ میں نا اہلی کی درخواست جمع کروادی ہے۔
تمام محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے سول سوسائٹی کے اس اقدام کو نہ صرف سراہا جارہا ہے بلکہ اس درخواست کی کامیابی کیلیے دعائین بھی کی جارہی ہیں۔