Uncategorized

لاہور:کالعدم جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی برقرار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحٰی پر کھالیں جمع کرنیوالے رجسٹرڈ خیراتی اداروں اور تنظیموں کیلئے طریقہ کار جاری کر دیا۔ کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت کیلئے 10 اگست تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کا کہنا ہے کہ پہلے سے این او سی رکھنے والے خیراتی اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔ خیراتی ادارے اور رجسٹرڈ تنظیمیں درخواست کیساتھ پرانا این او سی اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی جمع کرائیں گی۔ تمام درخواستوں پر این او سی کا اجراء قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی رپورٹ سے مشروط ہو گا۔ 10 اگست کے بعد جمع ہونیوالی درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور انوارالحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم یا اس کے ذیلی ادارے کو کھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button