مشرق وسطی

برطانوی وزیر خارجہ کی جواد ظریف سے ٹیلی فونک گفتگو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران حالیہ دنوں میں تحویل میں کیے گئے ایران اور برطانیہ کے آئل ٹینکروں کی آخری صورتحال پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق ’’جیرمی ہنٹ‘‘ نے محمد جواد ظریف کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں تحویل میں کیے گئے ایران اور برطانیہ کے آئل ٹینکروں کی آخری صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کی درخواست کی بنا پر بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے جسے قانونی پروسس کو طے کرنا ہے۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں دونوں فریقین نے کشیدگی بڑھانے سے دور رہنے اور قانونی طریق کار نکالنے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحری فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے گزشتہ رات، ایک بیان میں کہا کہ ایران نے جمعہ کے روز کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکرstena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران میں برطانیہ کے رائل میرینز نے ایرانی سپر ٹینکر گریس 1 کو جبرالٹر کی بحری سرحد پر تحویل میں لے لیا تھا.برطانیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی ٹینکر کو خام تیل شام کو سپلائی کرنے کے خدشے کے پیش نظر تحویل میں لیا گیا ہے کیوںکہ شام کو تیل کی سپلائی بشار الاسد حکومت پر یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button