پاکستانی شیعہ خبریں

امریکہ شیطان ہے، اسکی تمام چالیں بھی شیطانی ہیں، علامہ سید جواد نقوی

شیعہ نیوز:تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شیطان ہے اور اس کی تمام چالیں بھی شیطانی ہیں، اس نے 20 سال افغانستان میں تجربے کیے ہیں، امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ افغان محاذ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسامہ کی آڑ میں افغانستان میں داخل ہوا، اب بھی امریکہ افغانستان سے خود نہیں نکلا، بلکہ صرف فوجیں نکالی ہیں، امریکہ نے افغانوں کے مزاج کو سمجھا ہے، اب افغانیوں کو افغانوں کے ذریعے ہی تسخیر کرے گا۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں بیٹھ کر روس اور چین کا مقابلہ کرنا ہے، اس محاذ آرائی کیلئے طالبان کو روس اور چین کیخلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب طالبان کا ’’سافٹ امیج‘‘ متعارف کروایا گیا ہے، طالبان پہلے محرم میں سیکڑوں اہل تشیع کو شہید کر دیتے تھے، لیکن اس بار انہوں نے نہ صرف اہل تشیع کو تحفظ دیا ہے، بلکہ مجالس بھی پڑھی ہیں اور مجالس میں شرکت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان یہ سارے کام عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ امریکی ایجنڈے پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی احتمال ہے کہ طالبان کو طالبان کیساتھ لڑا دیا جائے، اس خانہ جنگی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو بیدار مغری کا ثبوت دینا اور امریکی سازشوں سے آگاہ ہونا چاہیئے، تاکہ افغانستان میں امن قائم ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button