اہم پاکستانی خبریں

دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے، موجودہ حکمران دعوؤں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دار و مدار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں ہے، حکومت امیر غریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار بنائے، غریب عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا ہے، 10 کروڑ سے زائد مظلوم غریب عوام حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button