پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مرکزی نائب صدر ایس یو سی علامہ عارف واحدی کا دورہ ہری پور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ایس یو سی کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید زاہد حسین بخاری اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی۔

علامہ عارف واحدی ملک راشد سابق ضلعی نائب صدر ایس یو سی کی والدہ مرحومہ کی فاتحہ کے لیے انکے گھر گئے، ان کے ہمراہ صوبائی آرگنائزر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ سید زاہد حسنین بخاری، پرنسپل جامعہ الرضا (ع) و چئیرمین ولی العصر ٹرسٹ علامہ امیر حسین جعفری، سابق ضلعی صدر ہری پور اسرار شاہ اور سابق نائب صدر ضلع ہری پور سید منظر علی شاہ بھی تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کی یاد کو تازہ رکھیں

واضح رہے کہ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے نئی تنظیم سازی کے بعد ایس یو سی ملک بھر میں انتہائی فعال ہوچکی ہے جس سے بعض مخالف حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button