اسرائیل اور روس کے تعلقات نازک موٖٖٖٖٖڈ پر، روس نے کر دیا خبردار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق اسرائیلی ایجنسی یوکرین کی فوج کے ساتھ وہاں پر ہمارے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔
یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جانب سے روس مخالف پالیسیاں اختیار کئے جانے کے بعد سے ماسکو اور تل ابیب کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے منگل کے روز یوکرین میں موجود نیونازیوں کی حمایت کی بات کہی تھی۔
ماریا زاخاروا کا یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت میڈیا کے مطابق صیہونی حکام نے یوکرین کے لئے فوجی مدد بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسی کے ساتھ صیہونی حکام، یوکرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کے مسئلے پر بھی غور و فکر کر رہے ہيں۔
گزشتہ دن مہینوں سے جاری یوکرین جنگ کے ختم ہونے کے کوئی اثرات نظر نہيں آ رہے ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان کئی مرحلوں کے مذاکرات کے باوجود مسائل کا حل نہيں نکل پا رہا ہے اور کسی بھی طرح کی جنگ بندی بھی نہیں ہو سکا ہے۔