اہم پاکستانی خبریں

پاکستان: گجرات میں اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

شیعہ نیوز: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے، دہشت گرد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے جس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان: حکومتی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، بین الاقوامی سطح پر امین الحق اسامہ بن لادن کے سکیورٹی سپروائزر کے طور پر جانا جاتا تھا، اس طرح کا کوئی دہشت گرد آتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا دہشتگرد 2007 میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے 4 سال سزا کاٹی تھی، دشمن ملک کی ایجنسی نے اس پر بہت پروپیگنڈا کیا تھا، یہ دہشتگرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دہشتگرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دہشتگرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے، اس دہشتگرد کے شناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس درج ہیں، یہ دہشتگرد پاکستان میں کیسے آیا اور کس آئی ڈی سے ٹریول کیا،اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔

عثمان اکرم گوندل کا کہنا تھا گجرات سے گرفتار دہشتگرد پر جو کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے وہ سزا اس کو بھگتنی پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button