دنیا

ڈیموکریٹ غزہ میں نسل کشی میں شریک، ٹرمپ منتخب ہونے سے حالات مزید خراب ہوں گے، برنی سینڈرز

شیعہ نیوز: معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ منتخب ہوئے تو حالات بدتر ہوں گے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کمیلا ہیرس صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں نیتن یاہو کے بارے میں امریکی موقف میں تبدیلی کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ کا انروا پر اسرائیلی پابندی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس

انہوں نے کہا کہ امریکی ڈیموکریٹ غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کی نسل کشی میں شریک ہے تاہم اگر صدارتی انتخابات میں ٹرمپ جیت گئے تو حالات مزید بدتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے امریکہ کی حمایت کے تحت ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران نیتن یاہو نے جارحیت کا دائرہ لبنان تک بڑھاتے ہوئے ہزاروں بے گناہوں کو شہید کردیا ہے۔

امریکی عوام صہیونی حکومت کی حمایت پر سراپا احتجاج ہیں اور صدارتی امیدواروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کو لگام دے کر خطے میں دوبارہ امن قائم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button