مشرق وسطی

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 44 ہزارسے تجاوز کر گئی

شیعہ نیوز:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے تین بار وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں پچاس فلسطینی شہید اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے۔اس طرح صیہونی جارحیت میں اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد چوالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ چا ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے نہتھے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ جارحیت کے چار سو دس دن گذرجانے کے باوجود نتن یاہو حکومت اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button