مشرق وسطی

اب امریکہ کی باری ہے نیک نیتی ثابت کرنے کی ،جواد ظریف

شیعہ نیوز: ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر امریکہ کے ساتھ ملک کے بالواسطہ مذاکرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بہت حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے کہ ہفتہ کو شروع ہونے والے مذاکرات کی ذمے داری میرے قابل دوست ڈاکٹر عباس عراقچی اور وزارت خارجہ کے تجربہ کار ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے بارہا اپنی دانشمندی، سنجیدگی اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ قومی مفاد کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر ایک مفاہمت تک پہنچ سکیں۔

جواد ظریف نے مزید لکھا کہ اگر امریکی ٹیم ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کے احترام کے عزم کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوتی ہے تو وہ درست سمت میں آگے بڑھے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے، اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ خطے اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے اس اہم امتحان میں حصہ لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button