پیام شہداء و اتحاد امت کانفرنس میں شہدا ء کے لواحقین کی شرکت
شیعہ نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پیام شہداء و اتحاد امت کانفرنس میں شُہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دہشتگردوں کیساتھ مذاکراتی عمل کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ طالبان دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ کانفرنس کے آخر میں شہید کی ایک بہن نے خطاب کرکے عوام کے حوصلوں کو بلند کیا۔ علاوہ ازیں مقررین کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک میں یزید کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں، جو مسلمانان پاکستان آج کے اس نمائندہ اجتماع کے ذریعے مسترد کرتے ہیں۔ مذاکرات کا ڈھونگ ختم کیا جائے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، تحریک منہاج القرآن کے رہنما سید فرحت حسین شاہ، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، عیسائی برادری کے رہنما ولیم برکت اور ناصر شیرازی سمیت دیگر رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام کوئٹہ میں علمدار روڈ شہداء چوک پر منعقدہ پیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔