Uncategorized

سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن سلمان کا لاہور کا دورہ

شیعہ نیوز (لاہور) سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن سلمان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، سعودی شہزادے نے لاہور کا دورہ کیا اورتاریخی مقامات کی سیرکی۔
شہزادہ سلطان بن سلمان اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ معزز مہمان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔
اس موقع پر گھوڑوں کے رقص نے بھی خوب رنگ جمایا۔ سعودی وفد نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کی اور مغلیہ فن تعمیر کے نمونوں کو خوب سراہا۔ معزز مہمان نےعجائب گھر کا بھی دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد، وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
واضع رہے کے پرویز مشرف کے دور اقتدار میں شریف فیملی  کو سعودی مداخلت پر ملک بدر کر دیا گیا تھا  اور پاکستانی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی  ۔شریف فیملی نے اپنی جلا وطنی کے ایام سعودی عرب میں حکمرانوں کی خاص عنایتوں میں گزارے۔  مشرف کے جاتے ہی شریف فیملی واپس پاکستان آگئی ۔ اب جب کے سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا تو نواز حکومت اپنے احسانوں کا بدلہ ملک و قوم کی حق حلال کی کمائی کا بے دریغ استعمال کر کے ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button