کراچی، آئی ایس او جامعہ اردو کے کارکن عارف حسین تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ اردو ونٹ کے کارکن اور اسکول ٹیچر عارف حسین تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب شہید عارف حسین ولد محمد شریف کراچی کے علاقے منظور کالونی میں واقع ایک نجی اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ بعدازاں شہید کی میت کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو منظور کالونی کی امام بارگاہ منتقل کردیا گیا، جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب شیعہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او جامعہ اردو کے رہنما الیاس خاکی نے کہا ہے کہ شہید عارف حسین جامعہ اردو میں ایوننگ پروگرام کے طالب علم تھے اور آئی ایس او کے کارکن تھے۔