Uncategorized

ادارہ منہاج الحسین کے زیر اہتمام دوسری سالانہ بین الاقوامی امام حسین (ع) کانفرنس

شیعہ نیوز (لاہور) ادارہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام دوسری سالانہ بین الاقوامی حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقررین نے سیرت امام حسین علیہ السلام اور سیاست حسینہ پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں آیت اللہ ڈاکٹر محمد صادق کرباسی کا نمائندہ وفد، برطانیہ، بنگلہ دیش، ایران اور دیگر ممالک سے بھی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر، تحریک حسینہ پاکسان اور ادارہ منہاج الحسین کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر، خلیل مرعشی، سید منیر گیلانی، سید شہزاد زنجانی، سیف الملوک کھوکھر اور بیرسٹر عامر حسن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کا پیغام امن تھا جس کو دنیا میں عام کر اسے امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ مذہبی رہنمائوں کو عوام کی عقیدت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیئے، اور اس حوالے سے علامہ طاہرالقادری اپنے عقیدت مندوں کو امتحان میں نہ ڈالیں۔ علامہ محمد حسین اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی پوری زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپ علیہ السلام نے اسلامی سیاست کو فروغ دیا اور حق کی سربلندی کے لئے اپنی جان اور اپنے اہل و عیال کو قربان کرکے رہتی دنیا تک کے مظلوموں کو پیغام دیا کہ حق کے لئے سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button