دنیا

جنگ بندی کا معاہدہ حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے اعلان کے مترادف ہے، بین گویر

شیعہ نیوز: مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں ، شدت پسند اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے، غزہ پٹی میں جنگ بندی کے مخالف ہيں اور اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ حماس کے سامنے اسرائیل کے طرف سے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کسی کے بھی قتل کی منصوبہ بندی نہیں کی ہے، صدر مسعود پزشکیان

ایتمار بن گویر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور کابینہ میں اپنے اتحادی بزالل اسموتریچ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور اگر جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوتا ہے تو وہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے کابینہ سے استعفی دے دیں کیونکہ یہ حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی طرح ہے۔

انہوں نے بے حد غصہ میں اسموتریچ سے کہا کہ آؤ وزیر اعظم کے پاس چلیں اور انہيں بتا دیں کہ معاہدے کی صورت میں ہم استعفی دے دیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button