مشرق وسطی

صیہونیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی لڑکی شہید

شیعہ نیوز:صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی الخلیل کے «العروب» کالونی کے قریب فائرنگ کر کے ایک فلسطینی لڑکی کو شہید کردیا۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی لڑکی کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے تمام علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے مقابلے میں انتقامی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ استقامتی کارروائیاں ایک قومی و دینی فریضے کی حیثیت رکھتی ہیں اور جو بھی ہتھیار اٹھا سکتا ہے اسے چاہئے کہ ایک نیا مورچہ قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مسلحانہ کارروائیاں ہی غاصب صیہونیوں کے جرائم کا حقیقی جواب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button