پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کی وجہ سےآلِ سعود حرمین کی خدمت کے اہل نہیں رہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے آل سعود کی بادشاہت کے ہاتھوں 81 قتل ہونے والوں جن میں 41 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحی اور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے، اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے کے جرم میں شہید ہونے والوں میں تیرہ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں انسانی اور شہری حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، مگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی صوبہ قطیف کے پُرامن شیعہ شہریوں کو محض مذہبی اور شہری حقوق کیلئے پُرامن جدو جہد کرنے پر موت کے گھاٹ اتارنا بد ترین ظلم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آل سعود انسانی تاریخ کے بدترین حکمران ہیں، علامہ علی حسنین حسینی

انہوں نے کہا کہ آل سعود کی بربریت اور ظلم کیخلاف عالَمِ اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان سنگین سانحات پر احتجاج کرنا چاہئے، ہمارا حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ بے گناہوں کی شہادت پر سعودی حکمرانوں سے صدائے احتجاج بلند کرےاور عوامی جذبات سے عالمی سطح پر مذمت کرے۔

علامہ مرید نقوی نے کہا مقدس سرزمین پر رسول اکرم، اہل بیت ؑ و اصحابؓ کی قربانیاں کسی خاندانی بادشاہت کیلئے نہیں تھیں۔ یہاں بادشاہت کی بجائے اسلامی ریاست کا قانون قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آلِ سعود امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کی وجہ سے حرمین کی خدمت اور پاسبانی کے اہل نہیں رہے۔ مقدس سرزمین پر مغربی ثقافت کی ترویج سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی۔ حرمین شریفین کو آل سعود کے چنگل سے آزاد ہونا چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button