مشرق وسطی

عدن میں سعودیہ اور امارات کے درمیان اختلافات اپنے عروج پر ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی یمن کے حالات سے واضح ہوتا ہے کہ عدن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید اختلافات اب اپنے عروج پر ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے اس بیان سے کہ یمنی مقبوضہ علاقے عدن کا کنٹرول اب متحدہ عرب امارات کے بجائے سعودی عرب خود اپنے ہاتھ میں لے لے گا، یہ واضح ہو جاتا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان موجود شدید اختلافات اب اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔

یمنی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ عدن میں اب سعودی فوجیوں کی موجودگی اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ وہاں موجود کشمکش جارح ممالک کے لئے لڑنے والے کرائے کے قاتلوں کے درمیان نہیں بلکہ دراصل دونوں اتحادی ممالک کے اعلی حکام کے درمیان تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں اس کشمکش کے دوران سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات پر غلبہ پا لیا ہے جبکہ ابوظہبی کو عدن میں ہونے والی اس اپنی اس سُبکی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button