دنیا

طوفان الاقصی، صہیونیوں کی اکثریت نیتن یاہو کی حکمت عملی سے نالاں

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق 68 فیصد صہیونی عوام نیتن یاہو کی حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ کی جنگ کے حوالے سے نیتن یاہو کی حکمت عملی سے اسرائیلی عوام مطمئن نہیں ہیں۔

اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی سے جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 68 فیصد اسرائیلی عوام کے مطابق نیتن یاہو کی حکمت عملی اطمینان بخش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی حمایت میں امریکہ، کینیڈا اور ناروے میں مظاہرے

سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 42 فیصد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ طوفان الاقصی کے بعد نیتن یاہو کی حکمت عملی کی وجہ سے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔

صہیونی چینل 12 نے ایک سروے کیا جس میں 50 فیصد اسرائیلی عوام نے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کو برخاست کرکے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

سروے کے مطابق صرف 14 فیصد لوگ نیتن یاہو کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 49 فیصد کے مطابق نیتن یاہو نے سیاسی اہداف کے تحت فیصلے کئے ہیں جبکہ 41 فیصد اسرائیلی نیتن یاہو کو امریکہ کے ساتھ موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button