پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحفظ القدس سیمینار شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام منعقد ہوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحفظ القدس سیمینار کا انعقادشیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت و فشریز حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ تھے۔

سیمینار میں قاری سراج احمد خلیل، شیر محمد، سابق ضلعی صدر ایس یو سی مولانا کاظم حسین مطہری، مخدوم آفتاب کاظم شاہ، امتیاز خان بلوچ، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا غلام جعفر مرتضوی، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا باقر حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا حسن وحیدی، محمد عارف خان بلوچ، تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی، سید عابد حسین شاہ ایڈوکیٹ، تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ، ملازم خان بلوچ، مقبول حسین بلوچ کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، صحافی برادری، تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود استقلال سے اسلام کا دفاع کیا

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، سامراجی قوتوں کی جارحیت کے خلاف اور اتحاد بین المسلیمین کے فروغ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار کے موقع پر پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، سیمینار کے بعد مشترکہ نماز با جماعت ادا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button