مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی برادری کے ساتھ تعمیری تعاون، ایران کی بنیادی پالیسی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے عالمی برادری کے ساتھ تعمیری تعاون اور افہام و تفہیم کو ایران کی اسٹریٹیجک پالیسی قرار دیا ہے۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبوں میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے برخلاف عالمی برادری کے ساتھ افہام و تفہیم اور تعمیری تعاون ، ایران کی بنیادی پالیسی ہے ۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ امریکہ، اور غاصب اسرائیلی حکومت اور ان کے حلقہ بگوش ممالک صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ جو ممالک امریکہ اور صیہونی حکومت کی تسلط پسندی سے اپنے قومی مفادات کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، انہیں بھر پور سیاسی، علمی، دفاعی اور اقتصادی قوت سے اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنی چاہئے ۔

سید محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب کے آغاز اور اسلامی نظام کی تشکیل کے بعد سے ہی امریکہ اور اسرائیلی حکومت نے ایران کے خلاف جنگ افروزی کی پالیسی پر عمل کیا ہے ۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خظیب نے کہا کہ دو جانبہ علاقائی اور عالمی تعاون، ملکوں سے روابط میں کشیدگی سے پرہیز ، ان تمام ملکوں سے جو دشمنی نہیں کرتے، تعمیری روابط کی تقویت، قومی توانائی بڑھانے کے لئے روابط سے استفادے ، اور اس خطے کو بیرونی طاقتوں کے غیر قانونی وجود سے پاک کرنا، ایران کی بنیادی پالسیوں میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی طاقت و توانائی ، اسلامی استقامتی محاذ اور ایرانی عوام کا اتحاد ایران کی جغرافیائی حدود کے خلاف جارحیت سے امریکہ کو روکنے والے اہم ترین عوامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button