
مشرق وسطی
بغداد میں سفارتخانے نما امریکی فوجی اڈے میں خطرے کے سائرن کی گونج
شیعہ نیوز:عراقی ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکہ کا سفارتخانہ نما فوجی اڈہ خطرے کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔
امریکہ کے اس بظاہر سفارتی اڈے میں دسیوں فوجی اور بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان موجود ہے۔
ابھی تک سائرن بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
بغداد میں امریکہ کا سفارتخانہ 2020 کے بعد سے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔