اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ مبشر حسن نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
علامہ مبش حسن نے کہا کہ سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی ولی عہد بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی اور فحاشی کی ترویج، امت مسلمہ میں تشویش پائی جاتی ہے
میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہ علی اصغر فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی کے سامنے سے دن دھاڑے فیملی سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، پولیس اور رینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔