پاکستانی شیعہ خبریں

ذاکر اہلبیتؑ ریاض شاہ رتوال کے انتقال پر علامہ راجہ ناصر کا اظہار افسوس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نامور ذاکر سید ریاض حسین شاہ رتوال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قوم کاایک قیمتی سرمایہ تھے۔انہوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام اور ولایت علی علیہ السلام کی تبلیغ کو اپنی زندگی کا مشن بنائے رکھا۔ وہ وحدت ، امن اور اخوت کے داعی تھے۔

انہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور باہمی اخوت کا درس دیا کیا ۔ آپ شیعہ سنی مسالک میں یکساں مقبول تھے۔انہوں نے اپنے منفرد انداز بیان سے سے لاکھوں افراد کو اپنا گرویدہ بنا رکھا۔ان کا انتقال ملت تشیع کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ ان کے انتقال سے قوم ایک ممتاز علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے ریاض حسین شاہ رتوال کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں معروف ذاکر اہل بیت ؑ ریاض شاہ رتووال خالق حقیقی سے جا ملے

علاوہ ازیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے نامور ذاکر اور خطیب اہل بیتؑ سید ریاض حسین شاہ آف رتووال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ملک کے نامور ذاکرین عظام، علماء، خطباء، واعظین، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سےتعزیتی پیغام مرحوم کے خانوادے کی خدمت میں پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button