پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سیو غزہ مہم کے زیر اہتمام ڈی چوک پر جاری دھرنے میں شرکت

فلسطین کا مسئلہ عالمگیر حیثیت اختیار کر چکا ہے، اسرائیل شکست خوردہ ہے، اس کے بنیادی اہداف بھی 7 ماہ کی جنگ میں حاصل نہیں ہوسکے ہیں

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی سیو غزہ مہم کے زیر اہتمام ڈی چوک پر دیئے گئے دھرنے میں شرکت۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کے صبر، استقامت اور بہادری کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایک وہ جو غزہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے وقت کے نمرود و فرعون اور ظالم صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ہیں، نہتے غزہ کے شہریوں نے7 ماہ میں کبھی سفید پرچم نہیں اٹھایا، فلسطین کا مسئلہ عالمگیر حیثیت اختیار کر چکا ہے، اسرائیل شکست خوردہ ہے، اس کے بنیادی اہداف بھی 7 ماہ کی جنگ میں حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین رسالتؐ اور ختم نبوت ؐ کا انکار، دیوبندی ملا عطاءبندیالوی کی بدترین گستاخی ، ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی چوک میں دھرنا دینے والے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سینیٹر ریٹائرڈ مشتاق احمد خان، ان کی اہلیہ اور سیو غزہ مہم کی قائد حمیرہ مشتاق جس مشن پر ہیں وہ مشن قرآن مجید نے ہمیں سکھایا ہے، مظلوم کیلئے آواز اٹھانا اللہ پاک کے ہاں محبوب ترین عمل ہے، اس پاکیزہ و قرآنی عمل کو انجام دینے والے کلام خدا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں، آئندہ جمعہ کی شب ڈی چوک پر سیو غزہ مہم کے دھرنے میں اہل پاکستان بھرپور شرکت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button