
اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ راجہ ناصرعباس مجلس وحدت مسلمین کے پہلے چیئرمین منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کومجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پہلے چیئرمین کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن اسلام آباد میں جاری ہے جس کے آخری روزپارٹی چیئرمین کیلئے انتخابات ہوئے اور علامہ راجہ ناصر عباد جعفری کو پارٹی سربراہ یعنی چیئرمین کے عہدے کیلئے کثرت رائے سےمنتخب کرلیا گیا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین میں سیکریٹری جنرل سب سے بڑا عہدہ ہوتا تھا تاہم دستوری ترامیم کے بعد اب پارٹی سربراہ کو چیئرمین کہا جائے گا۔