اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مشکل کی اس گھڑی میں المجلس ڈزاسٹر سیل کی خدمات لائق تحسین ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی نے قرآن و احادیث کی روشنی میں انسانوں کی قسمیں کے موضوع پر سلسلہ وار درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان زمین پر خلیفہ خدا ہے کیونکہ وہ امانت الہٰی یعنی دین و شریعت کا حامل ہے۔ اس لئے انسان کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے اعلی انسانی اخلاق و کردار اور خدائی احکامات کی اطاعت کرکے ہم اشرف المخلوقات کے منصب پر فائز ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی روشنی میں انسان جسم و روح پر مشتمل دو حقیقتوں کا مجموعہ ہے۔ جسم کی تخلیق مٹی سے جبکہ روح امانت الہی ہے۔انسان کی سعادت اور کامیابی کے لئے الہی نظام حیات اور الہی رہبر کی اطاعت ضروری ہے۔ جو انسان کو صراط مستقیم پر گامزن کرکے خدا تک پہنچاتے ہیں۔

علامہ مقصودڈومکی نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا احساس کفالت پروگرام قابل تعریف ہے مگر مراکز پر مستحقین کے رش کے باعث وبا پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ کئی مقامات پر اب بھی رشوت کے طور مستحقین سے رقم وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ صوبائی حکومتیں بھی عوام کو راشن اور امداد کا صاف شفاف نظام قائم کریں۔ تاکہ امداد اور راشن با اثر لوگوں کی بجائے غریب خاندانوں تک پہنچے۔

انہوں نےکہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے جذبہ حب الوطنی اور خدمت انسانیت کے تحت ملک بھر میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ مستحقین کو راشن کی فراہمی اور وائرس سے تحفظ کے لئے اسپرے کے علاوہ مختلف قرنطینہ مراکز میں خدمت کرکے المجلس ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل نے قابل تعریف اقدام انجام دئیے ہیں۔ اھل خیر اور صاحب ثروت افراد کو آگے بڑہ کر مصیبت کی اس گھڑی میں مستحقین کا سہارا بننا چاہئے جو یقینا اجر و ثواب کا باعث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button