دنیا

امریکہ حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی میں ملوث

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر اور مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے گزشتہ برس ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے سے متعلق کانگریس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

جان بولٹن نے اس حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مزید تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں نے اس دوران دیکھا کہ ایک اپوزیشن کو، منتخب صدر کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ 2019 میں جان بولٹن نے قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گائیڈو کی طرف سے ملک کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوششوں کی حمایت کی تھی۔ وینزویلا میں صدر مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی اپوزیشن کی کوششیں ناکام رہی تھیں اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے پر دو سابق امریکی فوجیوں کو گرفتار کر کے اُن پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔

جان بولٹن کے اس اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی کے ماہرین نے 1953 میں ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کی معزولی، ویتنام کی جنگ اور ساتھ ہی افغانستان اور عراق میں امریکی کے کردار پر کڑی تنقید کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button