انخلاء کا امریکی وعدہ فریب، حملے جاری رہیں گے، کتائب حزب اللہ
شیعہ نیوز: عراق کی مزاحمتی تحریک کتائب حزب اللہ کے سیکیورٹی افسر نے جمعرات کی صبح ان خبروں کے جواب میں کہ امریکی حکومت عراق کے ساتھ اس ملک میں فوجی موجودگی کے مستقبل کے بارے میں بات کر رہی ہے، کہا کہ وہ امریکیوں کے جھوٹ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل کے مطابق، عراق کے کتائب حزب اللہ مزاحمتی گروپ کے سیکورٹی افسر ابو علی العسکری نے ان رپورٹوں کے جواب میں کہ امریکی حکومت نے عراق کے ساتھ اس ملک میں فوجی موجودگی کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی ہے، کہا کہ یقین جانو یہ امریکیوں کا ایک اور جھوٹ ہے اور ہم دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم پر ڈرون حملہ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جارحیت پسندوں کے خلاف ہمارا عالمی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کا آخری سپاہی عراق سے نہیں نکل جاتا۔
قبل ازیں، خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ بغداد میں امریکی سفیر الینا رومانوسکی کی جانب سے بدھ کے روز عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن عراق میں امریکی اور اس کے اتحادی فوجیوں کے انخلا کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔