دنیا

امریکہ کا سپر سونک میزائل کا تجربہ

شیعہ نیوز: امریکہ کے اس میزائل کا تجربہ ریاست کیلیفورنیا کے سواحل کے قریب کیا گیا ۔ میزائل کا یہ تجربہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بلومبرگ نے اس سے قبل کیا جانے والا امریکی سپرسونک میزائل کا تجرجہ، شکست سے دوچار ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل امریکہ نے نومبر دو ہزار بیس میں بھی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس بھی چھے ہزار دو سو کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے دو سو آٹھ ٹن وزنی ایسے میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے جسے دفاعی میزائل سسٹم سے بھی تباہ نہیں کیا جاسکے گا۔

روس کا یہ میزائل سولہ وار ہیڈز سے لیس ہے جو ٹیکساس اور فرانس جیسے ملک کے رقبے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ روس زیرکان نامی سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کو میزائل تجربات میں ایسی صورت میں شکست و ناکامی ہو رہی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دور مار اور سپر سونک میزائلوں کی جدید کاری کے لئے سات اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button