
امریکی فوج نے ایک ماہ میں 948 بم گرا کر9 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے ایک ماہ میں 948 بم گرائے۔
رپورٹ کے مطابق افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے ایک ماہ میں افغانستان کے مختلف علاقوں پر میں 948 گرائے جس میں اکثرعام شہری جاں بحق یا زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبرمیں امریکی افواج کے لڑاکا اور ڈرون طیاروں نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر948 میزائل اور بم گرائے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع نے اعلان کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کے بعد امریکی فضائی حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکی افواج نے 7ہزار 362 میزائل یا بم گرائے تھے۔
امریکی افواج افغانستان میں ہزاروں بم گرانے کے باوجود طالبان کو شکست دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ 18 سال کی جدوجہد میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب تک افغانستان سے تمام بین الاقوامی افواج کا انخلا نہیں ہوتا، وہ کسی دوسری چیز پرمطمئن نہیں ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ افغانستان میں بم دھماکوں اور غیرملکی افواج کے حملوں میں ہرسال 10ہزار افغان شہری جاں بحق اور ہزاروں دیگر زخمی ہورہے ہیں۔