دنیا

امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں سے بڑی تباہی ہوئی۔ سی این این

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم ازکم 10 مقامات تباہ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم از کم 10 مقامات تباہ ہوئے۔

ایران نے القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی پرحملے کا بدلہ لیتے ہوئے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے۔

واضح رہے کہ ایران نے حملوں کے فورا بعد کہا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں 80 کے قریب افراد ہلاک ہوئے اور فوجی سازو سامان کو نقصان پہنچا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا تھا کہ ایران کے حملے میں فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں، تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہو چکے ہیں۔

فوجی اڈے تک رسائی پانے والی صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملے سے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔

امریکی فوجی نے صحافی کو یہ بھی بتایا کہ رات ایک بج کر 34 منٹ پر میزائل حملے شروع ہوئے تو کچھ فوجی بنکرز میں موجود تھے جب کہ زیادہ تر چیک پوسٹوں پر تعینات تھے۔

ایک اور امریکی فوجی نے بتایا کہ حملے کا منظر بیان کرنا مشکل ہے، انتہائی خوفناک تھا لیکن احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقلی سےجان بچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button